جعفریہ پریس- شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے ٹانک میں شہداء کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی اوربعد ازاں شہداء کے گھروں میں گئے اور ان کے خانوادوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ علامہ رمضان توقیر نے جامع مسجد میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شہید اور شہادت کی فضیلت پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا شہید کبھی مرتا نہیں۔ جب تک شہید کے نظریہ پر عمل ہوتا رہے گا، شہید زندہ رہے گا۔ اس کے نظریہ پر عمل ہی زندگی کی علامت ہے۔ دوران خطاب انھوں نے کہا پورا ملک دہشت گردی کی دلدل میں پھنس چکا ہے، بالخصوص صوبہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ملت جعفریہ پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ صوبائی اور مرکزی حکومتیں اس دہشت گردی کو ختم کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ شہداء ٹانک اور دیگر شہداء کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور شہداء کے لواحقین کی مالی معاونت کی جائے۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت