جعفریہ پریس – قائد ملتِ جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی جب کوٹ سلطان پہنچے تو وہاں موجود جے ایس او، جعفریہ یوتھ ، تنظیمی کارکنان اورعلماء کرام سمیت ہزاروں مومنین نے لبیک یاحسین ، جس قوم کا نعره علی ولی . اس قوم کا قائد ساجد علی ، اللہ واحد . ساجد قائد، شیعہ قوم کے احساسات . ساجد قائد تا حیات کے فلک شگاف نعروں سے اپنے محبوب قائد کا شاندار اور تاریخی استقبال کیا . اس وقت سرزمین لیہ کے ہزاروں غیور مومنین نے ایام فاطمیہ میں مولا علی (علیہ السلام) اور بی بی زہرا (سلام اللہ علیہا) کا نواسہ، نمائندہ ولی فقیہ وقائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا تاریخی استقبال کر کے ولایت سے محبت اور تابع داری کا ثبوت پیش کیا ۔ بعد ازآں قائد ملتِ جعفریہ کو ایک عظیم الشان استقبالی ریلی کی شکل میں کوٹ سلطان سے راجن شاہ بستی توحید مدرسہ جامعہ الفاطمہ زہرا(س) تک لایا گیا- جعفریہ پریس کے نمائندہ کی رپورٹ کے مطابق استقبالیہ ریلی میں موٹر سائکلز اور ہزاروں گاڑیاں تھیں، راستے بھرمیں جمن شاہ ، لیہ ، کوٹلہ حاجی شاہ سمیت مومنین کی بستیوں میں جگہ جگہ استقبالی کیمپس لگائے گئےتھے جہاں پرمومنین کی سہولیات کا اہتمام کیا گیا تھا – راجن شاہ بستی توحید مدرسہ جامعہ الفاطمہ زہرا (س) پہنچ کرقائد ملتِ جعفریہ نے سالانہ جلسے سے خصوصی خطاب کیا – قائد ملتِ جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ملکی و بین الاقوامی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے حکومت پاکستان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ہم سے مینار پاکستان دور ہے اورنہ ہی اسمبلی سکٹریٹ ہم سے دور ہے میں کنفرم کرتا ہوں لوگ بھیج رہے ہواور بھیج بھی وہاں رہے ہو جہاں شیعوں کے ساتھ مقابلا ہے توانکار کیوں کرتے ہو-
قائد ملتِ جعفریہ پاکستان نے مزید کہا کہ حکمراں متوجہ رہیں یہ پاکستان کے لیے بہتر نہیں ہے اورنہ ہی ملک کی سلامتی کے لیے بہتر ہے، میں نےدیکها جو پچھلے دنوں یلغار ہوئی ہے حکمرانوں کی طرف سے، کچھ حکمرانوں نے یہاں سے کرائے کے قاتل بھیج کر وہاں شعیوں کو قتل کروایا، ابھی پھر یلغار ہے تحفے تحائف بھیجے جا رہے ہے ، کیا پیغام دے رہے ہو پاکستان کی عوام کو؟ کل کوئی بھی اٹھ کر قاتلوں کے گروہ بنا سکتا ہے-
حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ ابھی صورتحال مشکوک ہے مگر ہم پریشان نہیں انہوں نے ملت جعفریہ کو خطاب کرتے ہوئےکہا کہ میں اس نازک دور میں آپکو آمادہ کرتا ہوں، تیار و ہوشیار رہو-
رپورٹ کے مطابق سالانہ جلسے سے خطاب کے بعد قائد ملتِ جعفریہ دربار محمد علی راجن پور پہنچے جہاں پر مختلف مرحوم مومنین کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی – جعفریہ پریس کے نمائندہ کی رپورٹ کے مطابق دو روزہ دورہ لیہ میں شیعہ علماء کونسل پاکستان لیہ کے مقامی رہنماؤں سمیت صوبائی صدرعلامہ مظہرعباس علوی بھی اپنے محبوب قائد کے ہمراہ ہیں-
- علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
- محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
- علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
- علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
- علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
- سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
- پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد