جعفریہ پریس- 23 مارچ، یوم پاکستان کے موقع پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر شیعہ علماء کونسل گلگت ڈویژن علامہ شیخ مرزا علی کا کہنا ہے کہ یوم پاکستان مادر وطن کے حقیقی وارثوں کیلئے تجدید عہد کا دن ہے۔ اس دن ہمیں یہ عہد کرنا چاہیئے کہ ہمارے اجداد نے اس مملکت خداداد کے حصول کیلئے جو بیش بہا قربانیاں دی تھیں انکی یاد اپنے دلوں میں زندہ کرکے مادر وطن کے ازلی دشمنوں اور ملک کو درپیش چیلینجز سے نمنٹے کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ مکتب تشیع نے ملک عزیز پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمیشہ بیش بہا قربانیاں دی ہیں اور یہ سلسلے جاری رہیگا۔