تازه خبریں

24 گہنٹے کا الٹی میٹم ، مطالبات نہ مانے گئے تو کل بروز جمعے ملک بھر کے احتجاجات کو دھرنوں میں بدل کر ملک کو ایک بار پہر جام کر دیں گے

جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔ علامہ عارف واحدی نے سانحہ مستونگ اور ملک میں جاری دھشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی شیعہ علماء کونسل پاکستان بھی کوئٹہ میں دھرنے میں شامل ہے اور یہ دھرنا اس وقت تک جاری رہے گیا جب تک حکومت ہمارے مطالبات کو تسلیم کرے ۔ انہوں نے حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی اور بزرگ علماء کرام کی مشاورت کے بعد ہم حکومت کو 24گھنٹے کی مہلت دیتے ہیں کے فوری طور پر مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے سانحہ مستونگ سمیت دیگر سانحات کے قاتلین اور دھشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا جائے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچا کر واقعی سزا دی جائے ۔
علامہ عارف واحدی نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر مقررہ وقت تک مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام کل بروز جمعہ المبارک تمام احتجاجی پر امن ریلیوں کو دھرنوں میں تبدیل کیا جائے گا اور انشاء اللہ ایک مرتبہ پھر پورے ملک کو جام کردیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ کل کوئی بھوڑا ، جوان ،بچہ ، مائیں اور بہنیں گھر میں نہیں بیٹھیں گی بلکہ کم پوری قوم،علماء کے زیر سرپرستی میں متحد پاکستان کی شاہراؤں پر نظر آئے گی ۔
علامہ عارف واحدی نے کہا کہ ہم ایک بار پہر حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کے وہ حالات کو کنٹرول کرے اور اگر کسی بھی احتجاجی ریلی اور دھرنے میں ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی ۔افسوس کہ حکومت انتہائی بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے آج تک ملک میں ہو نیوالی دہشتگردی کے حوالے سے کسی مسلک کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا اور نہ ہی ٹھہراتے ہیں بلکہ ہمارا موقف ہے کہ اس ملک میں تمام مسالک آپس میں اتحاد و وحدت اور محبت و بھائی چارے کی فضا میں رہ رہے ہیں ایک سازش کے تحت دہشتگردی کو فرقہ واریت بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جو قابل مذمت ہے ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کے خلاف بہت بڑی اور گہری سازش ہے تاکہ پاکستان نہ معاشی طور پر مستحکم ہو سکے اور نہ ہی عوام سکون و اطمینان اور من و سلامتی کی زندگی گزار سکیں۔

اس موقع پر ، علامہ مشتاق حسین ہمدانی مرکزی سیکرٹری مالیات شیعہ علماء کونسل پاکستان، علامہ عقیل حسین کاظمی جامعۃ الکوثر،، سید اظہار بخاری ناظم اعلیٰ جعفریہ یوتھ شیعہ علماء کونسل پاکستان، چوہدری عبداللہ رضا مرکزی سینئر نائب صدر جے ایس او پاکستان ، مولانا غلام قاسم جعفری ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل راولپنڈی،احمد علی طوری صدر شیعہ علماء کونسل ضلع اسلام آباد، سید محمود علی نقوی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل راولپنڈی ڈویژن ، مولانا باقر حسین شیرازی نمائندہ جامعہ المدینۃ العلم وفاق العلماء شیعہ، مولانا طاہر حسین کاظمی نمائندہ وفاق المدارس شیعہ بھی شامل تھے۔