کراچی میں منعقد ہونے والی احیاء شہداء کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں حسنین مہدی (جعفریہ پریس) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سکریٹری جنرل جناب حسنین مہدی نےدفتر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ تنظیمی عہدیداران و کارکنان 29 جولائی کو کراچی میں منعقد ہونے والی احیاء شہداء کانفرنس و برسی شہید ترابی ؒ میں بھرپور انداز میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ان کا کہنا تھا کہ شہداء کی یاد کو تازہ کرنا اور ان کے مشن کو جاری رکھنا ہماری ذمہ داری ہے اس کانفرنس میں شرکت کرکے اپنی ذمہ داری کو ادا کریں