جعفریہ پریس۔4 اپریل کوپنجگولہ چوک پھول باغ خیرپورمیں دہشت گرد تکفیری گروہ کی جانب سے ایک جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں شیعت اور علماء حق کے خلاف غلیظ زبان کا استعمال کیا گیا،جس کی شیعہ علماء کونسل خیرپورکے ضلعی رہنماؤں نے شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ازخود نوٹس لینے کامطالبہ کیا۔
جعفریہ پریس کے مطابق شیعہ علماء کونسل خیرپورکے ضلعی صدرعلامہ سیداسداقبال زیدی قمی،سیکریٹری جنرل سیدامتیازحسین شاہ اوربرادرعلی عظمت بلوچ نے اپنے پریس بیان کہاہے کہ ایک طرف بلاول بھٹوطالبان کوللکاررہے ہیں تودوسری طرف ان کے وزیراعلیٰ سیدقائم علی شاہ طالبان کے حمایتوں کوگودمیں بٹھائے ہوئے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ایک کالعدم دہشت گردگروہ پھول باغ خیرپورمیں جلسہ کے دوران فرقہ وارانہ تقریریں کرکے خیرپورمیں شیعہ سنی فسادات کرانے کی کوشش کررہا ہے جبکہ ریکارڈ پربات ہے ویلکم طالبان ویلکم طالبان کے نعرے لگائے گئے ہیں،جس کے باعث خیرپورکا پرامن ماحول خراب کیا جا رہا ہے ۔شیعہ علماء کونسل کے ضلعی رہنماؤں نے کہا کہ ہم نے خیرپور میں امن وامان کے خاطرانتظامیہ سے مکمل تعاون کیاہے، نیزہمارے کسی بھی جلسہ ومجلس میں کبھی بھی کسی مسلک اورفرقے کی دل آزاری نہیں کی گئی جبکہ تکفیری جلسے میں مکتب تشیع کے مقدسات کی توہین کی گئی ،انہوں مطالبہ کیا کہ اس شر انگیز حرکت پرخیرپورانتظامیہ 4 اپریل پھول باغ جلسہ میں فرقہ وارانہ تقریروں پر ازخونوٹس لے بصورت دیگر شیعہ علماء کونسل سخت احتجاج کرے گی۔