• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

6 جولاٸی کا ملت کے ہر فرد کے نام پیغام لیاقت علی سیال

6 جولاٸی کا ملت کے ہر فرد کے نام پیغام لیاقت علی سیال

6 جولاٸی کا ملت کے ہر فرد کے نام پیغام

📝 لیاقت علی سیال

آٸیے تجدید عہد کرتے ہیں
دشمن کی آلہ کاری اور ملت سے غداری کا مصداق نہیں بنیں گے
6 جولاٸی ملت جعفریہ پاکستان کی ناقابل فراموش تاریخی داستان ہے جسے ہم ہرگز نہیں بھولاٸیں گے

6 جولاٸی اس بات کی یاد دہانی کرواتی ہے کہ جب بھی قومی قیادت پکارے ملت لبیک کہنے کیلٸے تیار رہے

6 جولاٸی اس عزم و اعادہ اور عہد وفا کی تاریخ ہے جس میں مقدس خون کا نذرانہ تو پیش کیا جاسکتا ہے لیکن ملت کے حقوق پر ڈاکہ قابل قبول نہیں ہے

6 جولاٸی قاٸد بے بدیل علامہ مفتی جعفر حسین رح کے حکم پر اسلام آباد میں لاکھوں فرزندان مکتب جعفر صادق ع کا لبیک کہنا مکتب اھلبیت ع کے پیروں کاروں کیلٸے مشعل راہ ہے اور آٸندہ آنے والی نسلوں کیلٸے نمونہ عمل ہے کہ سخت سے سخت حالات اور لشکر و اسلح کا مقابلہ کرتے ہوٸے سینے پر گولی کھاکر پھر بھی قیادت کے ساتھ دینے والے جذبہ ہی ہماری نجات ہے

6 جولاٸی مینار پاکستان پر شہید قاٸد کے دٸے ہوۓ سیاسی دستور کی یاد دہانی کرواتی ہے کہ ملت کے حقوق کیلٸے کسی میدان کو خالی نہیں چھوڑیں گے اور افکار شہید قاٸد کی تاسی کرتے ہوۓ دشمن کا ہر میدان میں مقابلہ کریں گے

6 جولاٸی پاکستان میں تشیع کی سربلندی اور سرفرازی کے ساتھ ساتھ اس بات کی عکاس ہے کہ اگر پوری ملت طاقت اور بصیرت کے ساتھ مرجعیت ،رہبریت اور قیادت کا ساتھ دے تو بڑے سے بڑا فرعون وقت اور ڈکٹیٹر گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوجاتا ہے

6 جولاٸی اس بات کی ترجمان ہے کہ ہمیشہ قومی قیادت نے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا اور بڑے سے بڑے ظالم سے ٹکرا کر مکتب کی ترجمانی کی

6 جولاٸی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ جب جوان ،بوڑھے ،علماء و طلبا اور ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد قیادت کا ساتھ دیتے ہیں پھر کوٸی طاقت ہمارے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈال سکتی

6 جولاٸی کی مسلسل اور تاریخی کامیابی کے بعد دشمن نے ٹھان لی تھی جب تک شیعہ قوم ایک قیادت پر متحد ہے شیعہ کا مقابلہ کرنا کٹھن ہے اور مفتی جعفر کی عظیم تحریک کے بعد دشمن نے قاٸد شہید کے مدمقابل غیر دستوری شخص کو سامنے لاکر ملت کا شیرازہ بکھیرنے کیلٸے سنگ بنیاد رکھی جس کے بعد گوشہ و کنار سے گروہ سر اٹھاتے آرہے ہیں
6 جولاٸی خواب و غفلت میں سرگرداں اور شہرت و نام کے پچاریوں کو پکار پکار کر کہ رہی ہے قومی پلیٹ فارم سے وابستگی ہی سب کیلٸے مایہ افتخار ہے اور ملت جعفریہ کے نظام قیادت جو علامہ سید محمد دہلوی رح ،علامہ مفتی جعفر حسین رح ،شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی اور قاٸد موجود علامہ سید ساجد علی نقوی مدظلہ العالی کی صورت میں موجود ہے اس کی مضبوطی ہی قوم کو ایک پرچم کے زیر سایہ منسجم کرسکتی ہے اور ملت جعفریہ کیلٸے قومی پلیٹ فارم ہی وہ قومی میراث ہے جس میں ہزاروں شہداء کا مقدس خون شامل اور ہمیشہ مرجعیت عظمی و نظام ولایت فقیہ کی حمایت و سرپرستی اسی پلیٹ فارم کو حاصل ہے

6 جولاٸی کا خلاصہ اور پیغام یہ ہے کہ دشمن ہر محاذ پر چالیں چلتا ہے اور ہر دور میں قومی قیادت نے ہی دشمن کو ناکام بنایا
اس لٸے اب بھی مختلف لوگ نعروں سے قوم کو گمراہ کرنے پر تلے ہیں یاد رکھنا جتنا زیادہ قومی پلیٹ فارم مضبوط ہوگا اتنا ہی زیادہ ملت کے حقوق کا دفاع ہوگا

6 جولاٸی کے تاریخی تناظر میں واضح کرنا ضروری ہے کہ غلو و نصیریت ہو یا پھر کسی رنگ و شکل میں مرجعیت ،رھبریت و قیادت کی مخالفت کرنا دانستہ یا ناداستہ طور پر دشمن کی آلہ کاری اور ملت سے غداری کے متراف ہے