• علامہ شبیر حسن میثمی کی ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی شہادت پر تعزیت
  • علامہ عارف حسین واحدی نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی
  • علامہ سید اسد اقبال زیدی شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے صدر منتخب
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کا صدارتی انتخاب کل ہوگا
  • اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں
  • کسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے علامہ شبیر میثمی
  • “شہدائے جے ایس او پاکستان کی قربانیوں اور انکی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔” مرکزی صدر
  • ہم مسلسل گلگت، بلتستان کے عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں علامہ شبیر میثمی
  • ایرانی صدر کی اقتداء میں نماز مغربین شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں کی ملاقات
  • اسلامی تحریک پاکستان کے وفد کا گلگت بلتستان کا دورہ

تازه خبریں

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اور صوبہ خراسان رضوی کے گورنر کی ملاقات

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے ایران کے مقدس شہر مشہد کے دورے کے موقع پر صوبائی گورنر علی رضا رشیدیان کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا ہے کہ چابہار جیسے علاقوں میں ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون کے فروغ کے لئے زمین ہموار ہے اور صرف آگے آنے کی ضرورت ہے-

سردار ایاز صادق نے اپنے دورہ مشہد کا مقصد فرزند رسول حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کے حرم مطھر کی زیارت کرنا قرار دیا اور کہا کہ پاکستانی زائرین کے لئے ایران کے سفر خاص طور سے مشہد مقدس کی زیارت کے لئے اچھا ماحول فراہم ہے-

اس موقع پر ایران کے صوبہ خراسان رضوی کے گورنر علی رضا رشیدیان نے ایران و پاکستان کے تاریخی تعلقات کا ذکر کیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کی بنیاد باہمی احترام اور مشترکہ مفادات پر استوار رہی ہے-

رشیدیان نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ گذشتہ برس نوے ہزار پاکستانی زائرین نے مشہد کا سفر کیا، کہا کہ امید ہے کہ مشہد زاہدان ریلوے سروس شروع ہونے سے پاکستانی زائرین کے لئے مشہد کی زیارت پر آنے کے لئے اور زیادہ سہولت فراہم ہو جائے گی – صوبے خراسان رضوی کے گورنر نے پاکستانی زائرین کو ایران و پاکستان کی حکومتوں اور قوموں کے درمیان میل محبت بڑھنے کا باعث قرار دیا-

اس ملاقات کے بعد پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق  حرم امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے شرفیاب ہوئے- قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق اکیس اپریل کو ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ایران کے دورے پر آئے تھے-