علامہ قاضی غلام مرتضی کی خدمات یاد رکھی جائینگی علامہ عارف واحدی
چنیوٹ:علامہ عارف حسین واحدی مرکزی سیکریٹری جنرل شیعہ علما کونسل پاکستان،علامہ رمضان توقیر مرکزی نائب صدر،علامہ مظہر عباس علوی مرکزی نائب صدر اور دیگر تنظیمی عہدیداران اور کارکنان نے کلیۃ اھل اھلبیت چنیوٹ میں مرحوم مغفور علامہ قاضی غلام مرتضی کی پہلی برسی میں شرکت اور خطاب کیا اپنے اپنے خطابات میں مرحوم قاضی صاحب کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی-
علامہ عارف واحدی نے کہا کہ اس وقت قوم کے جوانوں کو تربیت و تعلیم،صحت اور روزگار کے حوالے سے انتہائی مشکلات کا سامنا ھے۔ قاضی مرحوم نے تینوں شعبوں کے حوالے سے ادارے بنا کر عملی اقدامات شروع کئے اور کامیابیاں حاصل کیں ۔اللہ تعالی ان کے ساتھیوں اور عزیزان کو اور ھم سب کو اس مشن کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے-
علامہ عارف واحدی نے آخر میں قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام پڑھکر حاضرین کو سنایا اور وہ پیغام مرحوم کے فرزند ارجمند مولانا قاضی علی رضا کے حوالے کیا۔