شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ۲۱ مئی اسرائیلی جارحیت کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ۲۱ مئی اسرائیلی جارحیت کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے 21مئی بروز جمعہ ملک گیر احتجاج ہو گا، شیعہ علما کونسل
فلسطینی بچوں ،عورتوں ،بزرگوں، نوجوان شہریوں کے قتل عام، نسل کشی کیخلاف احتجاج میں شریک ہوکر بیداری کا ثبوت دیں۔
راولپنڈی /اسلام آباد 18مئی 2021ء( جعفریہ پریس پاکستان ) شیعہ علماءکونسل پاکستان نے قائدملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر غاصب و ظالم اسرائیل کی جانب سے فلسطینی بے گناہ بچوں ،عورتوں ،بزرگوں، نوجوان شہریوں کے قتل عام، نسل کشی ،بے پناہ مظالم اورتباہی و بربادی کےخلاف 21مئی2021ءبروز جمعة المبارک کو ملک گیر یومِ احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے اور کہاہے کہ بعد ازنمازجمعہ ملک گیر احتجاج میں شریک ہوکر مظلومین و مستضعفین سے اظہار یکجہتی کر کے بیداری کا ثبوت دیں۔
May be an image of one or more people and text