• جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بطور چیف جسٹس مبارکباد پیش کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • یکم ربیع الاول کے احتجاج کی تیاریوں پر اظہار تشکر مزید تیاری رکھنے پر تاکید دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ سید تقی شاہ نقوی سندھ کے دورے پر
  • امام حسین نے بقائے اسلام کیلئے عظیم قربانی دی، علامہ عارف واحدی
  • شیعہ علماء کرام کا خصوصی وفد گلگت پہنچ گیا علامہ شبیر میثمی وفد کے ہمراہ
  • آیت اللہ شیخ محمد حسین نجفی کے انتقال پر علامہ شبیر حسن میثمی کی تعزیت
  • یــوم آزادی پاکســـتان محبـــت اخوت اور تمام طبقات کےحقوق کا درس دیتا ہے
  • قیادت و تنظیم کے وفادار مولانا غلام عباس جویو انتقال کرگئے
  • متنازعہ فوجداری بل بارے جلد قومی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، علامہ شبیر میثمی
  • نواب شاہ کے قریب ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں

تازه خبریں

قائد اعظم کے افکار و تعلیمات پر عمل پیرا ہوکرہم اپنے مستقبل کو محفوظ بناسکتے ہیں‘ قائد ملت علامہ ساجد نقوی

مستحکم اور خوشحال بنانے کیلئے لازم ہے کہ حکمران طبقات اچھے اور بروں کی تمیز کو یقینی بنائیں

آئین پاکستان نے اقلیتی برادری سمیت تمام شہریوں کو مکمل تحفظ اور حقوق فراہم کئے ،قائد ملت جعفریہ پاکستان
 متنازعہ قوانین سے قائد کے پاکستان کی تکمیل کیسے ہوگی ؟مقننہ عوام حقوق کی بجائے مخصوص ایجنڈوں پر چلے تو احساس تحفظ کیسے دیا جائیگا؟ ساجدنقوی
راولپنڈی /اسلام آباد11 اگست 2023ء(جعفریہ پریس پاکستان )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے یوم اقلیت کے موقع پر کہا کہ آئین پاکستان نے ملک میں بسنے والے تمام طبقات کے تحفظ کی ضمانت دی ہے، پاکستان میں غیر مسلم آبادی کو تمام یکساں حقوق حاصل ہیں، بحیثیت پاکستانی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ بابائے قوم کے نظریے کے مطابق غیر مسلم آبادی کو کسی بھی مرحلے پر عدم تحفظ یا امتیازی سلوک کا احساس نہ ہونے دیا جائے اور ان کے حقوق کا ہر حال میں تحفظ یقینی بنایا جائے ۔
انہوںنے بابائے قوم کے 11 اگست کی تاریخ ساز تقریر کے الفاظ ” پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہو گی اور انہیں یکساں حقوق میسر ہوں گے “ دہراتے ہوئے کہاکہ آج اس مرحلے پر سوچنے کی ضرورت ہے کہ کیا غیر مسلم پاکستانیوں سمیت ملک کی بڑی آبادی کو یکساں حقوق فراہم کئے جارہے ہیں؟جب منتخب مقننہ ہی عوامی حقوق کے تحفظ کی بجائے مخصوص ایجنڈوں پر چلائی جائے تو احساس تحفظ کیسے دیا جاسکے گا؟ انکا مزید کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کو داخلی طور پر مضبوط‘ مستحکم اور خوشحال بنانے کیلئے لازم ہے کہ حکمران طبقات اچھے اور بروں کی تمیز کو یقینی بنائیں تاکہ معاشرے سے بگاڑ‘ انتشار اور انارکی کا خاتمہ ہوسکے اور ملکی سلامتی اور قومی وحدت کا خواب شرمندہِ تعبیر ہوسکے۔