• جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بطور چیف جسٹس مبارکباد پیش کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • یکم ربیع الاول کے احتجاج کی تیاریوں پر اظہار تشکر مزید تیاری رکھنے پر تاکید دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ سید تقی شاہ نقوی سندھ کے دورے پر
  • امام حسین نے بقائے اسلام کیلئے عظیم قربانی دی، علامہ عارف واحدی
  • شیعہ علماء کرام کا خصوصی وفد گلگت پہنچ گیا علامہ شبیر میثمی وفد کے ہمراہ
  • آیت اللہ شیخ محمد حسین نجفی کے انتقال پر علامہ شبیر حسن میثمی کی تعزیت
  • یــوم آزادی پاکســـتان محبـــت اخوت اور تمام طبقات کےحقوق کا درس دیتا ہے
  • قیادت و تنظیم کے وفادار مولانا غلام عباس جویو انتقال کرگئے
  • متنازعہ فوجداری بل بارے جلد قومی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، علامہ شبیر میثمی
  • نواب شاہ کے قریب ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں

تازه خبریں

وطن عزیز کا یوم آزادی آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

وطن عزیز کا یوم آزادی آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

وطن عزیز کا یوم آزادی آج بھرپور ملی جوش و جذبے سےمنایا جا رہا ہے۔ پوری قوم اس عزم کی تجدید کرے گی کہ پاک سر زمین کی ترقی، خوشحالی ، سلامتی، استحکام اوروقار کے لئےتن ،من، دھن قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا جائے گا۔ قریہ قریہ ،نگر نگرقومی پرچموں کی بہارہے اورملک کے کونے کونے کو سبز ہلالی رنگوں سے سجا دیا گیا ہے۔ سرکاری اور نجی عمارتوں کو سبز اور سفید رنگ کی روشنیوں سے مزین کردیاگیا ہے۔
دن کےآغاز پر وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی، خوشحالی، یک جہتی اور امن کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔یوم آزادی پر ملک بھر میں تقریبات کا انعقادہوگا۔جشن آزادی کے موقع پر بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں میں بھی خصوصی تقریبات کاانعقاد کیاجا ر ہا ہے۔