• علامہ شبیر حسن میثمی کی ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی شہادت پر تعزیت
  • علامہ عارف حسین واحدی نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی
  • علامہ سید اسد اقبال زیدی شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے صدر منتخب
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کا صدارتی انتخاب کل ہوگا
  • اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں
  • کسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے علامہ شبیر میثمی
  • “شہدائے جے ایس او پاکستان کی قربانیوں اور انکی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔” مرکزی صدر
  • ہم مسلسل گلگت، بلتستان کے عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں علامہ شبیر میثمی
  • ایرانی صدر کی اقتداء میں نماز مغربین شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں کی ملاقات
  • اسلامی تحریک پاکستان کے وفد کا گلگت بلتستان کا دورہ

تازه خبریں

"شہدائے جے ایس او پاکستان کی قربانیوں اور انکی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔" مرکزی صدر

“شہدائے جے ایس او پاکستان کی قربانیوں اور انکی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔” مرکزی صدر

“شہدائے جے ایس او پاکستان کی قربانیوں اور انکی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔” مرکزی صدر جے ایس او پاکستان

اسلام آباد 28 اپریل، 2024ء (جعفریہ پریس پاکستان): جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر محمد اکبر نے یومِ شہدائے جے ایس او پاکستان کے موقع پر مرکزی دفتر جے ایس او پاکستان سے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ شہدائے جے ایس او پاکستان کی قربانیوں اور انکی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ شہداء کی قربانیوں سے ہمشیہ ملت کے نوجوان بیدار ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ شہدائے جے ایس او کی یاد میں ہم ہمیشہ نوجوانوں کی تربیت اور طلباء کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مرکزی صدر نے مزید کہا کہ یوم شہداء کے موقع پر آج ملک بھر کی تمام ڈویژنز میں شہداء کی یاد کو مناتے ہوئے فاتح خوانی، دعائیہ و شمع روشن پروگرامات منعقد کئے جائیں گے جو عملی طور پر یہ ثابت کررہے ہیں کہ ہم جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شہداء کی تنظیم کی سربلندی کے لئے کی گئی خدمات کو نہیں بھولے یہ انہی قربانیوں کا اثر ہے کہ یہ کارواں شب و روز سوئے منزل تیزی سے بڑھ رہا ہے، آج یوم شہداء جے ایس او پاکستان کے موقع پر شہداء جے ایس او سے عہد کرتے ہیں کہ ہم انکے اس کارواں کو مضبوط، منظم اور فعال بنانے میں دستہ اول کے طور پر ہمہ وقت تیار رہیں گے۔