برادر اسلامی ملک ایران کی سرزمین پر امریکی حملے غیر قانونی اور کھلی دہشت گردی ہیں۔
علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان
خطرناک امریکی کاروائی سنگین جنگی جرم ہے جو اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریحا خلاف ورزی ہے۔
امریکہ سمیت برطانیہ، جرمنی اور فرانس کی سفارتکاری دھونس دھمکی، دھوکے اور بدنیتی پر مبنی ہے۔
اسلامی ممالک کا جارح طاقتوں کے سامنے اپنی خودمختاری، امن، حق دفاع اور عدل کی خاطر متحد ہونا ناگزیر ہے۔
ہم امریکہ کی جانب سے ایرانی سول جوہری تنصیبات پر غیر قانونی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
اس مشکل وقت میں پوری پاکستانی قوم ایران کی شجاع و غیور قیادت، افواج اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
ملت ایران نے اسرائیل کی ناک رگڑ کر تمام مظلوموں اور باضمیر انسانوں کے سر فخر سے بلند کیے ہیں۔
امریکہ کا ایران پر براہ راست حملہ عالمی اور مشرق وسطیٰ کے امن و اقتصاد کو ملیا میٹ کرنے کے مترادف ہے۔
امریکہ کے اس گھناؤنے اقدام سے ثابت ہوا کہ عالمی اداروں UN اور IAEA کی کوئی وقعت وحیثیت نہیں ہے۔
سفارتکاری اور امن کے تمام تر اصولوں کو روندنے والے امریکی صدر کی نوبیل انعام کے لیے نامزدگی شرمناک ہے۔