راولپنڈی
قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے پاراچنار سے تشریف لائے کُرم یکجہتی کی مرکزی کابینہ کے وفد نے کُرم یکجہتی کونسل اسلام آباد کے چیئرمین حاجی محمد نظر کی قیادت میں ملاقات کی وفد نے ملاقات کے دوران ضلع کُرم پاراچنار کے مجموعی مسائل پر قائد محترم سے تفصیلی گفتگو کی، قائد محترم نے وفد کی گزارشات پر رہنمائی کی اور علاقائی مسائل پر بات چیت کے دوران ضلعی امن و امان، راستوں کی بندش اور درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوہاٹ امن معاہدے کے اثرات و ثمرات ضلع بھر میں پائیدار قیامِ امن اور بلا امتیاز شہریوں کے تحفظ کی صورت میں ترجیحی بنیادوں پر آنا چاہئیے جو بلاتفریق ہر شہری کا بنیادی حق ھے۔ وفد میں ، نامور فلاحی شخصیت اور سنیئر ممبر احمد علی طوری، وائس چیئرمین حاجی میر حسین، حاجی حسین علی، حسن علی، حاجی مہراب حسین، بشیر بابو، امجد حسین اور اسد عباس شریک تھے۔
۔
۔


