قائد ملت جعفریہ کی خطباء سے متعلق حکومتی اقدام پر رہنمائی
خطباء و ائمہ مساجد کے حوالے سے پنجاب حکومت کے اقدام سے اگر شخصی اور اجتماعی آزادیوں پر قدغن نہیں لگتی اور مجوز و تعاون محتر مانہ ہدیہ ہے تو لینے میں کوئی حرج نہیں۔ کسی قسم کا فارم پر
کر کے دستخط کرنا خطباء وائمہ حضرات کی اپنی صوابدید ہے۔
دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان نے پنجاب حکومت کی جانب سے خطباء و ائمہ مساجد کے لیے متعارف کردہ انتظامی اقدامات پر ایک متوازن اور اصولی ہدایت جاری کی ہے۔ فرمان کی بنیادی روح یہ ہے کہ:
اگر حکومتی اقدام شخصی اور اجتماعی دینی آزادیوں پر قدغن نہیں لگاتا، اور تعاون صرف باہمی احترام اور رسمی نوعیت کا ہو—تو ایسے اقدامات قبول کرنے میں کوئی شرعی یا سماجی حرج نہیں۔