۔راولپنڈی
سربراہ اسلامی تحریک قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے صدر اسلامی تحریک گلگت بلتستان علامہ شیخ مرزا علی کی دختر نیک اختر کا نکاح پڑھایا نکاح ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد حسن وزیری سے انجام پایا اس موقع پر علامہ عارف حسین واحدی مرکزی نائب صدر اسلامی تحریک ممبر اسمبلی اسلامی تحریک جناب ایوب وزیری ، مولانا عباس وزیری سمیت دیگر شخصیات و اہل خانہ موجود تھے قائد محترم نے تمام اہل خانہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعائے خیر کی