تھرپارکر
قائد ملت جعفریہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی مدظلہ العالی کی سرپرستی میں ، زہرہ (س) اکیڈمی کے تعاون سے اور شیعہ علماء کونسل تھرپارکر کے زیر انتظام العطش سبیل امام حسینؑ کے تحت سولر سیبل پمپ 1447ھ/2025ء میں لگنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تحصیل ننگرپارکر کے گاؤں عبدالغفور رجب میں پمپ نصب کر دیا گیا جس سے تقریباً 200 خاندان مستفید ہوں گے۔ یہ علاقہ بارڈر کے قریب پسماندہ ہے جہاں پہلے پینے کے پانی کی سہولت موجود نہیں تھی۔ مقامی عوام نے قائد ملت جعفریہ، ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا۔



