تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی ملاقات

قائد ملت جعفریہ پاکستان سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی ملاقات

راولپنڈی :
قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ملاقات کی ملکی صورتحال بالخصوص گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور سیاسی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کی قائدِ محترم نے خطے کےعوام کے مسائل و مشکلات تعمیر و ترقی علمی و سیاسی پیشرفت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار فرمایا قائد محترم نے گلگت بلتستان میں آنے والے حالیہ سیلاب پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین سے ہمدردی کی اور ان کی فوری بحالی اور امدادی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ موقع پر قائدِ محترم کے لیگل ایڈوائزر و مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ موجود تھے
تصاویر دیکھیں ۔
۔
۔