﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُونُوا قَوَّامِينَ بِالْقِسْطِ﴾ ہم اراکین جعفریہ پریس پاکستان سالِ نو کے آغاز پر اس قرآنی حکم کی روشنی میں عہد کرتے ہیں کہ خطِ ولایتِ فقیہ پر کاربند رہیں گے، اپنے اصولی مؤقف کے پاسدار رہیں گے ہم اپنی جوانی، توانائی اور صلاحیتوں کو دنیا کی عارضی رعنائیوں کے بجائے اسلامی نظام کے لیے وقف کرنے کے عزم کے ساتھ ثابت قدم رہیں گے اور سالِ نو کے آغاز میں اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے۔ ہم ظہور امامِ زمانہؑ کے لیے زمین سازی کی جدوجہد کو مسلسل جاری رکھیں گے اور عدل و انصاف کے قیام میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ہم اپنی بساط اور حیثیت کے مطابق فکری، ابلاغی اور میڈیا و پبلکیشن کے محاذ پر اپنی ذمہ داریوں کو جاری رکھیں گے تاکہ پاکستان میں شیعہ قیادت کے مؤثر پیغام اور اصولی موقف کو عوام تک پہنچایا جا سکے۔ بارگاہِ الٰہی میں دعا ہے کہ وہ ہمیں اپنے راستے میں ثابت قدم رکھے اور ہمارے عہد کو خلوص و قبولیت عطا فرمائے۔دعا گو ہیں کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان کا سایہ تا ظہور امام مہدیؑ سلامت رہے