راولپنڈی میں سیٹھ فیملی کی جانب سے قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے اہم ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں سیٹھ مہدی رضا، سیٹھ الطاف حسین اور سیٹھ بلال مہدی شریک ہوئے۔ وفد نے مختلف سماجی و ملی امور پر قائد محترم سے گفتگو کی اور اپنی گزارشات پیش کیں۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے رہنمائی فرمائی اور سیٹھ فیملی کے مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔ وفد نے قائد محترم کی مسلسل رہنمائی اور حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا، جس پر قائد محترم نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار فرمایا۔