پشاور( جعفریہ پریس)شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی جنر ل سیکرٹری علامہ سید زاہد حسنین بخاری نے مرکز اسلامی میں ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ۔ایک دوسرے کے مراکز میں جاکر عوام میں اتحاد امت کی آگاہی پیدا کریں اور اس سلسلہ میں ایک عوامی رابطہ مہم کا بھی آغاز کیا جائے ۔تا کہ عام عوام تک اتحاد و وحدت کا پیغام جائے اور لوگوں میں یہ تاثر پیدا ہو کہ ہم سب مسلمان ہیں اور اور ایک ہی اللہ اور رسول کو ماننے والے ہیں ۔اجلاس میں صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی اور مرکزی صدر جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان برادر وفا عباس کے علاوہ دیگر مذہبی جماعتوں کے عہدادران نے شرکت و خطاب کیا۔
انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم علماء لوگ تو ایک دوسرے کی تعلیمات و مذہبی امور کو سمجھتے ہیں ۔لیکن ذیادہ مسئلہ یہ ہے عاک لوگ اس کو نہیں سمجھتے اسلئے ملی یکجہتی کے پیغام کو عوامی مقامات تک پہنچایا جائے تاکہ وحدت کی فضا قائم ہو جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔اتحاد امت کی فضا کو عملی جامہ پہنانا چاہتے ہیں۔تاکہ اتحاد امت کا خوا ب شرمندہ تعبیر کیا جا سکے۔اور ملی یکجہتی کونسل کی فعالیت کو مزید بہتر کیا جائے ۔
بزرگان دین کی اتحاد و وحدت کی رکھی ہوئی بنیاد کو ہم نے آگے بڑھانا ہے اور انشااللہ ذمہ داری سے بڑھائیں گے۔