تازه خبریں

انقلاب اسلامی ایران کی سیتیسویں سالگرہ میں قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی اور علامہ عارف حسین واحدی کی شرکت و ملاقاتیں

جعفریہ پریس قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی اور علامہ عارف حسین واحدی نے سرینا ھوٹل اسلام آباد میں انقلاب اسلامی ایران کی سیتیسویں سالگرہ کے جشن میں شرکت کی،سفیر محترم جمھوری اسلامی ایران جناب مہدی ھنر دوست اور سفارت کی ٹیم نے قائد محترم کا استقبال کیا،مختلف سیاسی مذھبی شخصیات نے قائد محترم اور علامہ عارف واحدی سے ملاقاتیں کیں،پروگرام میں قائد محترم سب کی توجہ کا مرکز رھے۔ملاقات کرنے والوں میں سفیر محترم کے علاوہ علامہ شیخ محسن نجفی،علامہ سید افتخار نقوی،وزیر اطلاعات پرویز رشید،صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب،امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق ،محمود خان اچکزئی،رحمان ملک،پیر نقیب الرحمان،پیر چراغ الدین،سابقہ وفاقی وزیر واجد بخاری،مسلم لیگ کے مرکزی سیکٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا،ڈائریکٹر خانہ فرھنگ و ڈائیریکٹر رائزنی جمھوری اسلامی،اسپیکر صوبائی اسمبلی حاجی فدا ناشاد اورسینیئر وزیر گلگت بلتستان حاجی اکبرتابان و دیگر شامل تھے