سانگھڑ ( ) سانگھڑ ٹنڈو آدم میں شہید انقلاب عزاداری قیصر حسین چغتائی کی تیسری برسی میں مرکزی صدر جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان برادر وفا عباس نے خصوصی شرکت کی اور مجلس برسی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید نے امام حسین ؑ کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے ملت میں عزاداری کے نظریہ کو مزید فروغ دیا ہے کیونکہ ہر حسینی فکر رکھنے والا اس فکر کا قائل ہے ’’جسم کی موت سے فکر نظریہ نہیں مرتا‘‘ یہ حسینی ہونے کا معیار ہے جسے اپنا کر دنیا و آخرت سرخرو ہوں۔ یقیناً شہید قیصر حسین چغتائی آپ سرخرو ہیں اور حسین ؑ ابنِ علی ؑ کے مہمان بھی۔
میں یادہانی کے لیے ان شہداء JSO Pakistan کا ذکر کرتا چلوں جنہوں نے 10 محرم کو عزاداری کے دوران عزاداروں کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان دے کر عزاداری کو مزید فروغ دیا۔ میں جے ایس او پاکستان کی جانب سے شہید کے خانوادہ کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور ان کی یاد میں برسی کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔