تازه خبریں

پاکستان میں ضرب عضب اور رد الفساد آپریشن کے بعد ٹارگٹ کلنگ اور دھماکوں کا کوئی جواز نہیں بنتا)

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ بلوچستان میں تسلسل کے ساتھ ہزارہ برادری کی ٹار گٹ کلنگ حیران کُن ہیں پاکستان میں ضرب عضب اور رد الفساد آپریشن کے بعد ٹارگٹ کلنگ اور دھماکوں کا کوئی جواز نہیں بنتا ریاستی طاقت اور قوت کو مسلسل دہشت گرد چیلنج کررہے ہیں یہ معاملات اُس وقت تک نتیجہ خیز نہیں ہو سکتے جب تک دہشت گردوں کو سزائیں نہیں دی جاتی دہشت گردوں کو قومی دہاڑے میں لانے کی باتیں بھی عجیب ہیں ریاست کو اپنی رٹ قائم کر نے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے ہو نگے ورنہ دہشت گردی کا سلسلہ وقفے وقفے جاری رہے گا لہذاں بڑی دانشمندی اور حکمت کے ساتھ ہمیں اپنی موجودہ پالیسیوں میں بھی نظر ثانی کر نے کی ضرورت ہے پاکستان کو چائیے کہ دوسرے ملکوں میں لگی ہوئی آگ کو بجھانے کے بجائے اپنے ملک میں لگی ہوئی آگ پر قابوں پانے کی کو شیش کرے اور یہ اُس ہی وقت ممکن ہے جب ملک میں آئین اور قانون کی بالا دستی ہوگی اور مجرموں کو عبرتناک سزائیں دی جا ئے