تازه خبریں

تعلیمی اداروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرونگی۔جب تک تعلیمی صورت حال ٹھیک نہیں ہونگی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔

سکردو(پ۔ر) اسلامی تحریک پاکستان کی ممبر اسمبلی ریحانہ عبادی اپنے دورہ جات کے سلسلے میں آج گرلز ہائی سکول سکردو کے دورے کے موقع پر سکول کے پرنسپل اور اساتذہ سے تفصیلی ملاقات کی۔ پرنسپل گرلز ہائی سکول سکردو محترمہ روقیہ بتول نے ادارے کی بنیادی مسائل سے انکوآگاہی دی۔ اس موقع پر ممبر اسمبلی ریحانہ عبادی نے تعلیمی مسائل کو اولین ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے یقین دہانی کی اور ساتھ یہ بھی بتائی کہ کسی بھی قوم کی ترقی کا انحصار اس قوم کی تعلیمی نظام اور صورت حال سے مربوط ہیں۔ علاقے کی تمام تعلیمی اداروں میں از خود جاکر مسائل کو قریب سے دیکھ رہی ہوں اور مجھے ان تما م صورت حال سے آگاہی بھی مل رہی ہے۔ انشاء اللہ ایک خاتوں ممبر اسمبلی کی حیثیت سے میں خواتین کی حقوق کے ساتھ تعلیمی مسائل پر بھی آواز اٹھاوں گی یہ میرا فریضہ ہے اور ہماری جماعت کا مشن بھی ۔ اس موقع پر انہوں نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ تعلیمی نظام کی بہتری کے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے اور وفاقی اور صوبائی تعلیمی بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کریں۔ محکمہ تعلیم سمیت تمام اداروں میں میرٹ کو بنیاد بنائیں۔ ورنہ آنے والی نسلیں کھبی ہمیں معاف نہیں کرے گی۔