فیصل آباد ( ) جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے میٹرک کے امتحانات کے حوالے سے طالبات کو لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کامیابی کی جانب گامزن ہے اور علم وہ سواری ہے جو کامیابیوں کی منزل سے سب سے زیادہ آشنا ہے اور اپنے سوار کو کبھی بھی منزل سے بھٹکنے نہ دے گی اور ہمارا مشن حصول علم میں خواہران کے لئے راہ ہموار کرنااور انھیں سر زمین پاکستان کے لئے کارآمد شہری بنانا ہے اسی لئے جے ایس او طالبات پاکستان ملک بھر میں میٹرک کی طالبات کے لئے “پری بورڈ ایگزامز” کا انتظام کررہی ہے تاکہ طالبات کے امتحانات کی تیاریوں میں انکی مدد کی جائے۔سیدہ سدرہ نقوی نے کہا کہ طالبات کے تعلیمی سلسلے میں انکی ہر طرح کی مدد کے لئے تیار ہیں ،امتحانات میں بورڈ میں پہلی پانچ پوزیشنز لینے والی طالبات کو جے ایس او طالبات کی جانب سے بہترین انعامات دئیے جائیں گے۔