تازه خبریں

حجت الاسلام محمد علی صابری کا انتقال /شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کی تعزیت

حجت الاسلام محمد علی صابری کا انتقال /شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کی تعزیت

حجت الاسلام محمد علی صابری کا انتقال /شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کی تعزیت

جعفریہ پریس : شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے حجت الاسلام محمد علی صابری  کےے انتقال پُرملال پر اپنے صادر کردہ بیانیہ میں ان کے گھرانے کو تعزیت و تسلیت پیش کی اور ہمدردی کا اظھار کیا ۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے مرحوم کی مجلس ترحیم کے موقع پر اور دفتر سے جاری تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم کی قومی و دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا  جائیگا مرحوم کے خلاء کو پر کرنا انتہائی مشکل امر ہوگا مرحوم کی یاد کو تازہ کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے ان کے راستے کو جس کے لئے انہوں نے ہمیشہ کوشش کی اس کو زندھ رکھاجائے 

آپ کے کار ہائے نمایاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز ایک شفیق بارکردار عالم دین سے محروم ہوگیا ہے، آپ کی وفات پر  شیعہ علماء کونسل پاکستان سمیت آئمہ مساجد و علمائے کرام میں غم لہر کی پائی جاتی ہے۔/