لگتا ہے حکو مت پا کستان نے عوام کو اس ہی صورت حال سے دو چار رکھنا ہے (علامہ سید ناظر عباس تقوی)
حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے کیلیے کو ئی جامع پالیسی موجود نہیں (علامہ سید ناظر عباس تقوی)
کرا چی(جعفریہ پریس)شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے پیٹرول مصنوعات پر پانچ روپے کی کمی کرنا عوام کے ساتھ مزاق ہے عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں کے گر نے سے پوری دنیا میں پیٹرول کی مصنوعات پر خاطر خواہ کمی نظر آئی ہے لیکن لگتا ہے حکو مت پا کستان نے عوام کو اس ہی صورت حال سے دو چار رکھنا ہے جو عوام کے سا تھ نہ انصافی ہے حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے کیلیے کو ئی جامع پالیسی موجود نہیں ہے پیٹرول کی مصنوعات میں اگر اضافہ کیا جا تا ہے تو بسوں کے کرایوں سے لیکر خرد نوش کی مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو جا تا ہے لیکن جب پیٹرول پر حکومت پیسے کم کر تی ہے تو نہ بسو کے کر ایوں میں اور نہ خردنوش کی اشیاء میں بھی کمی واقع نہیں ہو تی اس کی بنیادی وجہ حکومت کے پاس پالیسی کا نہ ہونا ہے عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے خاطر خواہ کمی ہونی چائیے تھی جو نہ ہو سکی جو عوام کے ساتھ مزاق ہے