دفتر نمائندہ ولی فقیہ و رہبر شیعیان پاکستان قم المقدسہ کے نمائندہ وفد کی حضرت آیت اللہ العظمی سید سعید الحکیم کے فرزند ارجمند حضرت آیت اللہ سید سید ریاض الحکیم سے خصوصی ملاقات_ ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا_ وفد کے اراکین نے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی مدظلہ العالی کی طرف سے سلام پہنچایا اور ایام اربعین حسینی میں زائرین کرام کو عراق کے ویزے میں تعاون پر حضرت آیت اللہ ریاض الحکیم کاخصوصی شکریه ادا کیا_ اپنی گفتگو کے دوران حضرت آیت اللہ سید ریاض الحکیم نے فرمایا ➖ حالیہ عالمی حالات اور سانحات پر علامہ سید ساجد علی نقوی کی پالیسی اور اقدامات حکیمانہ ہیں ➖ پاکستان کے ماحول میں رہبر شیعیان پاکستان کی حکمت ، بصیرت اور شدت پسندانہ فکر سے دوری کی پالیسی سے ہم اتفاق نظر رکھتے ہیں ➖ پاکستانی تشیع کے خون کی حرمت محفوظ رہنی چاہئیے اور ہم علماء سے اسکا سوال کیا جائیگا ‘ اس سلسلہ میں علامہ سید ساجد علی نقوی اور ہماری نگاہ یکساں ہے ➖ موجودہ حالات میں تشیع کو شدت پسند سوچ کی آگ میں جھونک کر بے جا قربانی سے دور رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے… ➖ علامہ سید ساجد علی نقوی کے تجربات اور نظریات کو میں مختلف عالمی شخصیات کے سامنے بطور نمونہ عمل بیان کرتا رہتا ہوں….