حضرت عیسی مسیح علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے دنیا کے عدل نوازوں اور امن پسندوں کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔ سید ذیشان حیدر شمسی، مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
25 دسمبر 2019ء (جعفریہ پریس) جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید ذیشان حیدر شمسی نے حضرت عیسی مسیح علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے عظیم پیغمبر حضرت عیسی علیہ السلام نے حضرت مریم جیسی پاکیزہ اور عظیم خاتون کی آغوشِ عصمت میں آنکھ کھولی۔ وہ اقوام عالم کے لئے مہربانی اور عدالت وانصاف کی بشارت دینے والے اور پیغام رساں تھے۔
مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ تاریخ میں ہمیشہ برگزیدہ شخصیات کا مقصدِ حیات، دنیا میں امن کا قیام اور عادلانہ نظام کا فروغ رہا ہے۔ حضرت عیسیٰ علیه السلام کی حیات طیبہ سے اخلاق و محبت آمیز پہلووں کو اجاگر کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی خوشیوں کے موقع پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔