سانحہ اے پی ایس ملکی تاریخ کا المناک واقعہ ہے اور آج بھی انصاف کا طالب ہے
مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان برادر سید ذیشان حیدر شمسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 16 دسمبر 2014ء کو پیش آنے والا سانحہ اے پی ایس ملکی تاریخ کا المناک واقعہ ہے اور آج بھی انصاف کا طالب ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم آج بھی اس واقعہ کو یاد کر کے غمزدہ ہے۔ شہداء اے پی ایس نے پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا اور ایک صبر آزما جنگ کے بعد ملک سے دہشتگردی کے واقعات میں کمی ممکن ہوئی۔ تحمل، روشن خیالی اور تعلیم کو فروغ دے کر شدت پسند سوچ کو ناکام بنانا ہو گا۔ دشمن ملک میں نفرت ،فرقہ بندی اور انتہاپسندی چاہتے ہیں۔ دہشتگردی، انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے پوری قوم متحد ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سانحے کا شکار لواحقین کو انصاف ملنا چاہیئے تاکہ ان کے دکھوں کا مداوا ہو اور آئندہ ملک میں بھی ایسے سانحات کی بیخ کنی ہو۔
علی اکبر میر
ترجمان جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان