چارسدہ میں تین شیعہ افراد کے قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔علامہ زاہد حسنین بخاری۔پشاور(جعفریہ پریس )شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی نے کہا کہ صوبہ بھر خصوصاًپشاور ڈیرہ اسماعیل خان چارسدہ میں لوگوں کو دن دیہاڑے سرعام ٹارگٹ کیا جا رہا ہے اور صوبہ کے چیف ایگزیکٹو سے جب رابطہ کیا جاتا ہے تو ان کی طرف سے جواب آتا ہے کہ صوبہ میں کوئی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی نہیں ہو رہی سب اچھا کی رپورٹ ملتی ہے ۔صوبائی حکومت کے پی کے دعوے تو بہت کرتی ہے مگر عملی کو ئی کارکردگی نہیں ہے ۔شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹریٹ سے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی اور صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ زاہد حسین بخاری نے مشترکہ بیان جاریکرتے ہوئے کہ صوبہ بھر میں ہونے والی دہشت گردی کی شدیدالفاط میں مذمت کرتے ہیں اور صوبہ میں حکمران جماعت تحریک بے انصاف سے مطالبہ کرتے ہیں۔کہ یا تو صوبہ کی عوام کو تحفظ فراہم کریں اگر عوام کی جان مال کی حفاظت نہیں کر سکتے تو ان کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔چارسدہ میں تین افراد کا دن دہیاڑے قتل عام صوبائی حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔ڈیرہ اسماعیل خان پشاور چارسدہ میں ہونے والی دہشت گردی میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں ۔اور ان کو سر عام کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔