تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی موجودگی میں مجمع اہلبیت پاکستان کی مجلس اعلیٰ کا اجلاس منعقد ہوا

جامعة المنتظر لاہور میں نمائندہ ولی فقیہ قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی موجودگی میں مجمع  اہلبیت پاکستان کی مجلس اعلیٰ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں حضرت آیت الله حافظ ریاض حسین نجفی ,حضرت آیت الله شیخ محسن نجفی سمیت دیگر معزز اراکین بھی موجود تھے اس اجلاس میں ملکی مسائل اور مشکلات کا جائزہ لیا گیا ور مرحومین بالخصوص علامہ سید حسن جعفر نقوی ابن علامہ رضی جعفر نقوی کی کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی صدر اور ناظم اعلیٰ کے استعفیٰ قبول ہونے کے بعد متفقہ طور پر حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید تقی نقوی صدر اور حجت لاسلام والمسلمین علامہ شیخ شبیر حسن میثمی ناظم اعلیٰ منتخب ہوۓ اور حجت السلام علامہ والمسلمین سید شہنشاہ حسین نقوی بدستور نائب صدر اپنی خدمات انجام دیتے رہینگے