تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان سے ناصر عباس نقوی کی ملاقات

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی مدظلہ العالی سے مسؤل شعبہ خدمت زائرین (ایران عراق شام ) سید ناصر عباس نقوی انقلابی کی ملاقات

مسؤل شعبہ خدمت زائرین سید ناصر عباس نقوی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے حضور دفاتر قائد ملت جعفریہ پاکستان ( قم المقدسہ ۔ نجف اشرف و مشہد مقدس ) کے ذمہ داران کی نیابت میں علامہ مجاہد سید عبدالجلیل نقوی مرحوم کی وفات پر تعذیت اور فاتحہ خوانی کی
مسؤل شعبہ خدمت زائرین نے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی مدظلہ العالی کو ایران عراق اور شام کے شعبہ زائرین کی مفصل کارکردگی رپورٹ پیش کی اور دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدسہ ۔ مشہد مقدس اور نجف اشرف کے مسؤلین و اراکین کا سلام پیش کیا اور سب کی نیابت میں مرحوم و مغفور علامہ سید عبدالجلیل نقوی کی فاتحہ خوانی کی
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے شعبہ خدمت زائرین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مختلف امور میں رہنمائ فرمائ ۔