قائد ملت جعفریہ پاکستان کی رہنمائی سے سازش ناکام ہوئی علامہ سبطین کاظمی
معروف عالم دین سماجی شخصیت علامہ سید سبطین حیدر کاظمی نے سوشل میڈیا پر گزشتہ دنوں پیش آنے والے واقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ اسلام آبراد ست سے مانچسٹر کے لئے روانہ ہورہے تھے امیگریشن پروسیس کے بعد جہاز میں پہنچے تو کچھ فورسز کے افراد آ پہنچے جن کا کہنا تھا کہ آپکے بیگ کی تلاشی لینی ہے وغیرہ پھر ان کا کہنا تھا کہ آپکو کچھ دیر کے لئے نیچے چلنا ہوگا تاکہ کچھ کاغذی عمل مکمل کرلئے جائیں میرے نیچے اترنے کے مکمل انکار سے اور تمام کاغذات دکھانے کے بعد ان کا اصرار اسی طرح قائم رہا میں نے ہوائی جہاز سے سب سے پہلے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی سے رابطہ کیا جن کے فوری با اثر رابطوں سے اعلی حکام حرکت میں آئے اسی اثنا میں قائد ملت جعفریہ کے لیگل ایڈوائزر و سینئر ایڈوکیٹ جناب سکندر گیلانی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئے دیگر احباب کو بھی اس عمل سے آگاہ کردیا گیا اور بالا آخر مجھے کلیئرنس دے دی گئ اور میں لندن پہنچ گیا اور اک اور سازش ناکام ہوئی میں شکریہ ادا کرتا ہو قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کا جن کی کوششوں سے ایک اور سازش ناکام ہوئی اور ہم سرخرو ہوئے