تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان کے خصوصی تعاون سے ضلع نگر میں بجلی گھر کا منصوبہ مکمل پانچ دیہاتوں کے 600خاندان مستفید ہونگے

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی مدظلہ العالی کے خصوصی تعاؤن اور سرپرستی سے پایہ تکمیل تک پہنچنے والا پن بجلی گھر کا منصوبہ، ضلع نگرکے گاؤں کونجوکوشل کے مومنین کے لیئے خوبصورت اور منفرد تحفہ۔۔۔تفصیل﴿جعفریہ پریس﴾۔۔۔۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان و نمائندہ ولی فقیہ، علامہ سید ساجد علی نقوی مدظلہ العالی کی خصوصی سرپرستی اور تعاؤن سے گلگت ضلع نگر کے گاؤں کونجوکوشل میں تیار ہونے والا پن بجلی گھر کا منصوبہ پایہ تکمیل تاک پہنچ چکا ہے اور اس وقت گاؤں کے مؤمنین اس پن بجلی گھر سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔ اس پن بجلی گھر سے اس وقت 1 دیہات کے 200 گھرانوں کو بجلی مہیا کی جارہی ہے، جبکہ ضرورت کے وقت مذید 5 دیہاتوں کے 600 گھرانوں کو بجلی میہا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل کے لیئے قائد محبوب کی جانب سے 31 لاکھ روپے کی امداد کی گئی ہے، جبکہ گاؤں کے مؤمنین نے دیگر اخراجات کواپنی مدد آپ کے تحت پورا کیا۔