تازه خبریں

قانونی جدوجہد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی جانب سے عزاداروں کی ضمانت کنفرم

قانونی جدوجہد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی جانب سے ضمانت کنفرم شیعہ علماء کونسل خیبرپخوتونخواہ کی کوششیں رنگ لے آئیں
پشاور (جعفریہ پریس) محرم الحرام میں عزاداران امام حسین ؑ پر کاٹی گئی غیر آئینی ، غیر قانونی ایف آئی آرزکے سلسلے میں آج مورخہ 17-03-2018 کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے عزاداروں پر کاٹی گئی ایف آئی آرز کی ضمانت کنفرم کردی۔۔ محرم الحرام میں شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری آخونزادہ مظفر علی اور صوبائی سیکرٹری مالیات میر غلام مرتضی پر بھی ایف آئی آرز درج تھیں۔ اس سلسلے میں صوبائی جنرل سیکرٹری نے مومنین کی سرپرستی کی اور انکے وکیل جناب شبیر حسین گگیانی نے اپنی ذہانت اور مہارت سے عدالت کو مدلل دلائل فراہم کئے ، جس کے بعد عدالت نے ضمانت کنفرم کر دی۔ یاد رہے کہ اس سلسلے میں صوبائی جنرل سیکرٹری کی جانب سے ایک رٹ پٹیشن پشاور ہائی کورٹ میں بھی درج ہے جس میں عزاداروں پر کاٹی گئی غیر قانونی ایف آئی آرز کی بنیاد کو چیلنج کیا گیا ہے اور انکو ختم کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔صوبائی جنرل سیکرٹی نے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کو اس صوتحال سے فوراََ آگاہ بھی کیا۔