ملائشیا میں عام انتخابات ،سابق وزیراعظم اور جدید ملائیشیا کے بانی مہاتیر کو شکست
ملائشیا میں عام انتخابات ،سابق وزیراعظم اور جدید ملائیشیا کے بانی مہاتیر کو شکست
ملائیشیا میں ہونے والے قبل ازوقت عام انتخابات میں سابق وزیراعظم اور جدید ملائیشیا کے بانی مہاتیر محمد کو 53سال بعد پہلی بار اپنی نشست پر شکست کاسامنا کرنا پڑ گیا۔97 سال کی عمر میں بھی مہاتیر محمد نے انتخابات میں حصہ لیا تاہم اپنے حلقے میں محی الدین اتحاد کے مقابلے میں نشست ہارگئے۔انتخابات میں عوام کی بڑی تعدادنے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ملائیشیا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2کروڑ10لاکھ ہے اور ووٹوں کا ٹرن آؤٹ 70 فیصد رہا۔ایوان زیریں ’’دیوان راکیات‘‘ کی 222نشستوں پر ہونےوالے انتخابات میں ریکارڈ945امیدواروں نے حصہ لیا۔ عام انتخابات میں سابق وزرائے اعظم مہاتیر محمد،انور ابراہیم، محی الدین یاسین اورموجودہ وزیر اعظم اسماعیل صابری کےدرمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔