• اسلامی تحریک کے زیر اہتمام ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس قائد ملت جعفریہ کی خصوصی شرکت
  • علامہ شبیر میثمی سے مولانا عبد الخبیر آزاد کی ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات

تازه خبریں

پاکستان نے بھارتی قیادت کے بے بنیاد پروپیگنڈے،غیر ذمہ دارانہ بیانات کو مسترد کر دیا

پاکستان نے نئی دہلی میں نو منی فار ٹیرر وزارتی اجلاس میں بھارتی قیادت کے بے بنیاد پروپیگنڈے اور غیر ذمہ دارانہ بیانات کو مسترد کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت میں پاکستان پر مبینہ طور پر ملوث ہونے کے بار بار جھوٹے الزامات لگا کر دنیا کو گمراہ کرتا رہا ہے۔بھارت کی کھوکھلی بیان بازی پاکستان کے کامیاب انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات کے سامنے ناکام ہو گئی ہے۔ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ فیٹف کے اعلیٰ ترین بین الاقوامی ادارے کی جانب سے پاکستان کے انسدادِ دہشت گردی اور انسدادِ منی لانڈرنگ اقدامات کو تسلیم کیا گیا ہے۔جبکہ ہمارے مضبوط اور قابل اعتماد اقدامات اور فیٹف ایکشن پلانز کے تسلی بخش عمل درآمد نے اکتوبر میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارت کی ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا کوئی جواز نہیں ہے۔نومبر 2020 میں پاکستان نے ایک جامع ڈوزیئر جاری کیا تھا جس میں پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت فراہم کیے گئے تھے اور سزا یافتہ، حاضر سروس، بھارتی نیول کمانڈر کلبھوشن یادیو تخریب کاری اور دہشت گردی میں بھارت کے براہ راست ملوث ہونے کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔