تازه خبریں

اس ملک میں پیغمبر اکرم کی تو ہین کر نے والے پر مقدمات قائم کرکے اُسے انصاف کے کٹہرے میں سزا دی جاتی تو لوگ قانون کو ہاتھ میں نہ لیتےعلامہ ناظر عباس)

کراچی (جعفریہ پریس)شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ ممتاز قادری کو سزائے موت دینا حکومت کا انتہائی افسوناک عمل تھا پا کستان ایک اسلامی ملک ہے اور اس میں بسنے والے مسلمان پیغمبر اکرم محمد ﷺکو اپنا آخری نبی مانتے ہیں اور اگر کوئی پیغمبر اکرم کی توہین کرتا ہے تو تمام مکاتب فکرِ کے مسلیمات میں ہیں کے پیغمبر اکرم کی تو ہین کرنے والا واجب القتل ہے لیکن بد قسمتی اس ملک کی یہ ہے کے پا کستان کے آئین میں تو ہین رسالت کے مرتکب ہو نے والوں کے لیے قا نون موجود ہے مگر اس قانون پر عمل در آمد نہیں ہوتا اگر اس ملک میں پیغمبر اکرم کی تو ہین کر نے والے پر مقدمات قائم کرکے اُسے انصاف کے کٹہرے میں سزا دی جاتی تو لوگ قانون کو ہاتھ میں نہ لیتے یہ آئین اور قانون پر عمل درآمد نہ کرانے کا نتیجہ ہے کہ پیغمبر اکرم سے عقیدت اور محبت رکھنے والا اپنے پیغمبر کی توہین کرنے والے سے بدلہ لے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں توہین رسالت کے قانون کو فعل بنا یا جائے اور توہین رسالت کرنے والے لوگوں کو سزا دے کر قانون کی بالا دستی کو یقینی بنا یا جائے اگر قانون پیغمبر اکرم کی توہین پر خاموش رہا تو پھر ہر گھر سے عاشق پیغمبر اکرم گستاخ رسول کو جہنم واصل کرے گا جس سے ملک کی صورتحال بہتر نہ رہیں گی ہم ممتاز قادری کو سزائے موت دینے پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں