مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کی جانب سے ملت جعفریہ یکجہتی کے عنوان سےکانفرنس مسجد و امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی کراچی میں منعقد کی گئی جس میں علماء کرام سمیت ذاکرین و خطباء و زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے کاکہنا تھا کہ عقائد تشیع میں انحراف کون کررہا ہے اس پر غور کرنے اور اس کے سدباب کی ضرورت ہے ان کا کہنا تھا کہ مجلس امام حسینؑ کا مقصد دعوت الی اللہ ہے اس کے زریعے کھلے عام تشیع کے بنیادی عقائد توحید نبوت و امامت پر من گھڑت باتیں کرکے عوام اور قومی عقائد کاچہرہ مسخ کیا جارہا ہےاس وقت ہمیں اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام بھی بھائی چارگی و اخوت ہے نوجوان نسل کے ذہنوں میں اٹھنے والے سوالات کا جواب کون دیگا تشیع ایک تحریک و جدوجہد کا نام ہے ہمیں مل کر ان انحرافات کو خوش اسلوبی سے روکنا ہوگا تاکہ فضا میں محبت و اخوت برقرار رہے اور دشمن کی سازش ناکام ہو کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے بھی خطاب کیا اور موضوع پر مفصل گفتگو کی کانفرنس میں علامہ سید رضی جعفر نقوی ،علامہ فیاض نقوی، علامہ عباس مہدی ترابی سمیت دیگر علماء کرام و شخصیات موجود تھیں