اسلام وعلیکم برادران: ہم مکتب اہلبیت سے تعلق رکھنے والے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس اور فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر مناتے ہیں کیونکہ ہم سمھجتے ہیں کہ اسرائیل نے ناجئز قبضہ کر رکھا ہے اور آئے روز وہ وہاں بے گناہ لوگوں کا خون بہاتا ہے،
یہ ایک حقیقت ہے کہ اسرائیل ایک ناجائز ملک ہے اور وہ آئے روز نہتے لوگوں پر ظلم کے پہاڑ توڑتا ہے ہمیں اس کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے جو کہ ہم بھر پور انداز میں کرتے ہیں،اس طرح لبنان ہو بحرین ہو سعودی ہو نائجریا ہو یا کوئی اور ملک ہو تو وہاں بھی جب مکتب اہلبیت کے چاہنے والوں پر ظلم ہوتا ہے تو ہم سب سے پہلے سڑکوں پر آتے ہیں اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں اور ہمارا نعرہ ہوتا ہے کہ ظلم جہاں بھی ہو گا ہم اس کے خالف آواز بلند کریں گے،
دوستوں یہ تھا تصویر کا ایک رخ اور صرف ہمارا نعرہ —– ہمارا عمل کیا کہتا ہے افسوس کے ساتھ کہہ رہا ہوں جو ہم عمل کرتے ہیں وہ عمل اس الزام کو اور مضبوط کرتا ہے جو ہم پر لگیا جاتا ہے کہ ہم ایران کی پراکسی کا حصہ ہیں کیونکہ ہم فلسطین میں ہونے والے مظالم کے خلاف تو احتجاج کرتے ہیں کانفرنسز کرتے ہیں جلوس نکالتے ہین،ہم نائجریا میں ہونے والے مظالم پر تو احتجاج کرتے نظر آتے ہیں لیکن جب باری آتی ہے کشمیر کی تو ہم خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے ہیں ہمیں کشمیر میں ہونے والے ظلم نظر نہیں آتے اگر آتے ہیں تو کیا کشمیری مسلمان نہیں ہیں ؟؟؟؟؟؟
جب برما میں ظلم ہوتا ہے تو تب بھی ہم خاموش نظر آتے ہیں، جبکہ برما والے بھی مسلمان ہیں اور کشمیر والے بھی ،
اسی طرح جب شیخ نمر مرد مجاہد پر ظلم ہوتا ہے اور انکو بے دردی سے قتل کیا جاتا ہے تو ہم سڑکوں پر نظر آتے ہیں لیکن جب بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے راہنماؤں کو پھانسی دی جاتی ہے تو تب بھی ہم خاموش ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
آخر کیوں ہم میں یہ دوہرا میعار پایا جاتا ہے کیا کشمیر والے مسلمان نہٰں ہیں بلکل مسلماں ہین تو پھر ہمیں تو سب سے پہلے کشمیر میں ہونے والے ظلم کے خلاف احتجاج کرنا چاہیے تھا کیونکہ کشمیری ٖصرف مسلمان ہی نہیں وہ پاکستانی بھی ہیں اور وہ پاکستان کی محبت میں وہان جنگ لڑ رہے ہیں وہ پاکستان کی محبت میں جوان بیٹوں کی شہادت دے رہے ہیں وہ کشمیری اس بات کی سزا لے رہے ہیں کہ وہ کشمیر میں پاکستان کا جھنڈا لہراتے ہیں تو پھر ہم خاموش کیوں؟؟؟؟؟؟؟؟؟
اسی طرح بنگلہ دیش میں جو پھانسیاں ہو رہی ہیں وہ بھی پاکستان کا ساتھ دینے کی وجہ سے لیکن ہم وہاں بھی خاموش؟؟؟؟؟؟
ہم پاکستانی ہیں ہمیں اپنے فیصلے خود کرنا ہوں گے ہمیں ہر ظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا ہو گی اور ہر مظلوم کا ستھ دینا ہو گا-