قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ السید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہراء (س) اکیڈمی, کراچی کے زیر اہتمام عوام الناس کی فلاح و بہبود اور ان کی مشکلات کے حل کیلئے منصوبوں پر کام جاری ہے اسی سلسلے میں گڑھی خیرو, اوباڑو سندھ, روجھان, احمدپور شرقیہ نورپور تھل پنجاب اور ڈیرہ اسماعیل خان کے پی کے میں سادات خاندانوں کے لئے طہارت خانوں کی تعمیرات کا کام جاری و ساری ہے جس سے ان کے بنیادی انسانی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی.
ان سہولت کی فراہمی پر علاقے کے معززین, عمائدین اور عوام الناس نے قائد ملت جعفریہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے وہ بنیادی کام کئے ہیں جس کی طرف کسی نے بھی توجہ نہیں دی.