• علامہ عارف حسین واحدی نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی
  • علامہ سید اسد اقبال زیدی شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے صدر منتخب
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کا صدارتی انتخاب کل ہوگا
  • اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں
  • کسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے علامہ شبیر میثمی
  • “شہدائے جے ایس او پاکستان کی قربانیوں اور انکی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔” مرکزی صدر
  • ہم مسلسل گلگت، بلتستان کے عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں علامہ شبیر میثمی
  • ایرانی صدر کی اقتداء میں نماز مغربین شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں کی ملاقات
  • اسلامی تحریک پاکستان کے وفد کا گلگت بلتستان کا دورہ
  • غاصب ریاست مکڑی کے جال سے بھی کمزور ہے علامہ عارف حسین واحدی

تازه خبریں

یکم مئی محنت کشوں کا عالمی دن قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجدعلی نقوی کا خصوصی پیغام

یکم مئی محنت کشوں کا عالمی دن قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجدعلی نقوی کا خصوصی پیغام

یکم مئی کو ہر سال یہ دن اس عہد کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ مزدوروں کے معاشی حالات تبدیل کرنے کے لئے کوششیں تیز کی جائیں۔

گزشتہ کئی برسوں سے دنیا بھر میں یکم مئی کا دن مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر منایاجاتا ہے لیکن محنت کشوں کے مسائل کے حل کے لئے اس قدر سنجیدہ کوششیں نہیں کی گئیں جس قدر ہونی چاہئے تھیں۔

واضح رہے کہ یکم مئی 1886کو امریکا کے شہر شکاگو کے مزدور، سرمایہ داروں اور صنعتکاروں  کی جانب سے کئے جانے والے استحصال پر سڑکوں پر نکلے تھے لیکن پولیس نے اس پرامن جلوس پر فائرنگ کرکے سیکڑوں مزدوروں کو جاں بحق اور زخمی کردیا جبکہ درجنوں  کو اپنے حق کے لئے آواز بلند کرنے پر پھانسی دی گئی لیکن یہ تحریک ختم ہونے کے بجائے دنیا بھر میں  پھیلتی چلی گئی جو اب بھی جاری ہے اور ہر سال دنیا بھر کے محنت کش اس روز ریلیاں نکال کر شکاگو کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں تاہم اس بار کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کے محنت کش ریلیاں نہیں نکال رہے ہیں تاہم انہوں نے واقعہ کی ایک بار پھر بھر پور طریقے سے مذمت کی ہے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے یوم مزدور کے موقع پراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں اور یوم مزدورمزدوروں کی جدوجہدیاددلاتاہے،مزدوروں کی جدوجہدکو نتیجہ خیز بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ملک کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی محنت کشوں اورہنرمندوں کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں، مزدور ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔علامہ سید ساجد علی نقوی کا مزید کہنا تھاکہ ہم پاکستانی مزدوروں اور محنت کشوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو قومی تعمیرو تروقی میں اپنا قیمتی حصہ ڈالتے ہیں۔وطن عزیز کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی ہماری اس اہم افرادی قوت کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں لہذا حکومت مزدور وںکی عزت اور وقار کو تحفظ دے ۔اس لئے کہ کسی بھی قوم کی اقتصادی طاقت اور قوت کا اندازہ وہاں کے محنت کش طبقے کی حیثیت اور معیار زندگی اور ان کے حقوق کے تحفظ سے لگایا جا سکتا ہے۔علامہ ساجد نقوی کا مزید کہناتھا کہ ہر انسان آزاد ہے اس کا ہر عمل محترم ہے جس کا معاوضہ لازم ہے ، اسلام محنت کشوں کی فلاح و بہبود اور مناسب معاوضے کی ادائیگی پر بہت زور دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام مہذب معاشروں نے اپنے محنت کش طبقے کے حقوق اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے قانون سازی کر رکھی ہے۔مزدور اللہ کا دوست ہے ہمارا مذہب ہمیں محنت کی عظمت کا درس دیتا ہے۔