تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے نصیر آباد میں مسجد کی تعمیر جاری

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے نصیر آباد میں مسجد کی تعمیر جاری

نصیرآباد۔۔۔۔بلوچستان
قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں زہرا اکیڈمی، کراچی کے زیر اہتمام گوٹھ عمرانی تحصیل تمبو ضلع نصیرآباد، بلوچستان میں مسجد حبیب ابن مظاہر علیہ السلام کا تعمیراتی کام جاری ہے جس سے اطراف کے 3 گاوں نماز باجماعت اور دینی آگاہی کے سلسلے میں استفادہ کرسکیں گے اور بچے بھی دینی بنیادی تعلیم سے آراستہ ہوسکیں گے۔