دفتر قائد ملت جعفریہ نجف اشرف عراق کی جانب سے طلاب جعفریہ پاکستان مقیم نجف اشرف عراق کا 25 محرم الحرام 1443ھ کو شھادت امام زین العابدین علیہ السلام کی مناسبت سے کربلا معلی میں ایک مجلس عزاء و جلوس کا اہتمام کیا گیا طلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی جلوس حرم مولا ابوالفضل العباس علیہ السلام کے باب قبلہ سے داخل ہوا حرم مطہر میں ماتم داری کی اور بین الحرمین سے ہوتا ہوا حرم امام حسین علیہ السلام میں داخل ہوا
حرم امام حسین علیہ السلام میں طلاب حوزہ علمیہ نجف اشرف عراق نے مظلوم کربلا حضرت امام حسین علیہ السلام کو ان کے فرزند کا پرسہ دیا اور آخر میں مجلس عزاء ہوئی جس سے خطاب عالیجناب مولانا ساجد رضا خان صاحب نے فرمایا

