بائپر جوائے قدرتی آفت ہے، ذمہ داران منصوبہ بندی کریں، قائد ملت جعفریہ پاکستان ساجد نقوی
ریلیف اور بحالی کے اقدامات ایسے انداز میں کئے جائیں تاکہ عوام کی مشکلات بڑھنے کی بجائے کم ہوں،قائد ملت جعفریہ
پاکستان ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کا شکار ، بین الاقوامی برادری اعلانات معاملے کے حل کیلئے عملی اقدامات بھی اٹھائے
راولپنڈی /اسلام آباد14جون 2023 ء ( جعفریہ پریس پاکستان )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے بائپر جوائے طوفان سے ہونیوالے نقصانا ت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں احتیاطی اقدامات کیساتھ ساتھ متاثرہ گھرانوں کی دوبارہ دیکھ بھال اور بحالی کیلئے حوالے سے بھی جامع پلان مرتب کریں اور اس قدرتی آفت کی زد میں آنیوالے افراد کی مشکلات میں اضافے کی بجائے صحیح معنوں میں کمی لائی جائے، متاثرین کو بے آسرا نہ چھوڑا جائے، بین الاقوامی دنیا بھی غور کرے کہ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی کے اثرات کیسے کرئہ ارض پراثرانداز ہورہے ہیں،پاکستان ماحولیاتی آلودگی کے اثرات کا شکارہے،عالمی برادری ماحولیاتی آلودگی کیخلاف بین الاقوامی سطح پر اعلانات کیساتھ عملی اقدامات بھی عمل میں لائے جائیں۔ا ن خیالات کا اظہار انہوںنے سمندری طوفان بائپر جوائے ، اس کی زد میں آنیوالے نقصانات اور اب تک صوبائی و وفاقی حکومتوں کے اقدامات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ اس قدرتی آفت کی زد میں ہزاروں گھرانے آرہے ہیںاور ٹھٹھہ، بدین، کیٹی بندر اور کراچی سمیت کئی علاقے اس سے شدید متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں اس پر پریشانی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بہترین منصوبہ بندی کے ذریعے ریلیف اور پھر بحالی کے اقدامات ایسے منظم انداز میں کئے جائیں تاکہ عوام کی مشکلات بڑھنے کی بجائے کم ہو اور اس صورتحال میں عوام بے یارو مدد یا بے آسرا نہ چھوڑا جائے۔
- جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بطور چیف جسٹس مبارکباد پیش کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
- یکم ربیع الاول کے احتجاج کی تیاریوں پر اظہار تشکر مزید تیاری رکھنے پر تاکید دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
- علامہ سید تقی شاہ نقوی سندھ کے دورے پر
- امام حسین نے بقائے اسلام کیلئے عظیم قربانی دی، علامہ عارف واحدی
- شیعہ علماء کرام کا خصوصی وفد گلگت پہنچ گیا علامہ شبیر میثمی وفد کے ہمراہ
- آیت اللہ شیخ محمد حسین نجفی کے انتقال پر علامہ شبیر حسن میثمی کی تعزیت
- یــوم آزادی پاکســـتان محبـــت اخوت اور تمام طبقات کےحقوق کا درس دیتا ہے
- قیادت و تنظیم کے وفادار مولانا غلام عباس جویو انتقال کرگئے
- متنازعہ فوجداری بل بارے جلد قومی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، علامہ شبیر میثمی
- نواب شاہ کے قریب ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں