راولپنڈی
قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن عمران علی حیدری اور انجمن امامیہ گلگت کے نائب صدر جناب مراد علی ناثم نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ، وفد نے مختلف امور قومی تنظیمی امور پر قائد ملت جعفریہ پاکستان سے گفتگو کی اور رہنمائی لی وفد میں شیر علی سکندر،روح اللہ،شیراز علی اور نعیم حسین بھی شامل تھے۔ قائد ملت جعفریہ نے وفد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا




