تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل وسطی پنجاب کے اجلاس میں علامہ سید ساجد علی نقوی اور علامہ شبیر حسن میثمی کی شرکت، لاہور میں تنظیمی میٹنگ کا منظر۔

شیعہ علماء کونسل وسطی پنجاب کی مجلس عاملہ کا اجلاس

لاہور:
قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی (دامت برکاتہ) کی زیر سرپرستی شیعہ علماء کونسل وسطی پنجاب کی صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت صوبائی صدر سید ساجد حسین نقوی نے کی۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے خصوصی شرکت کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید مصور نقوی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی اجلاس میں شریک تھے۔

اجلاس کے آغاز سے قبل ممتاز اہلسنت عالم دین حضرت مفتی صداقت علی فریدی نے شرکائے اجلاس سے مختصر خطاب کرتے ہوئے اتحاد امت کے لیے فقہائے اسلام کے علماء و زعماء کو عوامی سطح پر حقائق و اخلاص کے ساتھ معاشرے میں کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

منعقدہ اجلاس میں وسطی پنجاب میں تنظیمی کارکردگی اور صوبائی مسائل پر اراکین مجلس عاملہ نے گفتگو کی۔ اجلاس کے آخر میں وسطی پنجاب کے جانب سے سیلاب زدگان کے لیے بہترین خدمات کو سراہاتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، مرکزی نائب صدر علامہ مظہر عباس علوی اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید مصور نقوی کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

جبکہ بہترین کارکردگی پر صوبائی صدر سید ساجد حسین نقوی اور جنرل سیکرٹری سید صفی الحسنین شیرازی کو بھی یادگاری شیلڈ دیں گئیں۔